ابنا: سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے شام کے حوالے سے اپنے ملک کے صدر بارک اوباما کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے اس ملک کے بحران میں امریکا کی مداخلت کو ایک غلطی قرار دیا۔ انھوں نے منہٹن میں ریپبلکن سینیٹر جان مک کین کے ساتھ سوال و جواب کے پروگرام میں کہا کہ واشنگٹن کو بحران شام میں الجھانا، بہت بڑی غلطی ہے کہ جس کے منفی نتائج برآمد ہوں گے۔قابل ذکر ہے کہ امریکا کے ریپبلکن سینیٹر جان مک کین نے حال ہی میں شام کا خفیہ دورہ اور اپنے ملک کی حکومت سے شام میں مداخلت اور مخالف عناصر کو مختلف قسم کے ہتھیاروں سے لیس کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
13 جون 2013 - 19:30
News ID: 429524
سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے شام کے حوالے سے اپنے ملک کے صدر بارک اوباما کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے اس ملک کے بحران میں امریکا کی مداخلت کو ایک غلطی قرار دیا۔